"Imran Khan Aik Sacha Rehnuma" By Rashid Hamza
Via Insaf Blogs عمران نے جمہوریت کے نام پر قومی دولت اور قومی اداروں کیساتھ مکروہ کھیل کھیلنے والے چند خاندانوں کی گٹھ جوڑ کو اپنی انیس سالہ مسلسل جدوجہد کے ذریعے بے نقاب کردیا ہے، ھم نے دیکھا ہے جمہوریت ہو یا امریت اقتدار چند خاندانوں سے باہر نہیں نکلتی انکے ہاتھوں میں ہی رہتی ہے، گند صفائی کو جنم نہیں دیتا گند ہی پیدا کرسکتا ہے،___ یہ مخصوص مقتدر طبقہ جسے عمران سٹیٹس کو کہتے ہیں کا کوئی ایمان ہے نہ ان میں غریب عوام پر رحم اور ترس کھانے والے جذبات پرورش پا سکتے ہیں، یہ طبقہ پیدائشی بے شرم، بے حیا، ضمیر فروش اور بے ایمان ہے، یہ سب ہزار مختلف جماعتوں میں کیوں نہ ہو انکا ایجنڈا ایک ہی ہے اور سب باہم اس پر غیر مشروط متفق ہیں کہ قومی دولت اور اقتدار پر ان کا قبضہ برقرار رہے، عمران کی کوششوں سے عام شہری کا شعور اس سطح پر پہنچ گیا ہے کہ اب وہ سمجھنے لگا ہے کہ جب تک موجودہ نظام ازسرنو تبدیل نہیں کیا جاتا، سزا جزا، عدل و انصاف کا دو طبقاتی نظام ختم نہیں ہوجاتا، عدالتیں خودمختار اور ادارے آزاد نہیں ہوجاتے، چھوٹے چور کو سزا اور بڑے چور کو نوازنے کی رقاہر تبدیل نہیں ہوجاتی بہتری کی ام